ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) پاکستان ہومیو پیتھک ریسرچ سوسائٹی کے زیراہتمام ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ اتوار 25مارچ صبح 10بجے تا 4بجے سہ پہر علی ہومیو پیتھک کلینک گلشن دادنخان نزد پٹرول پمپ مری روڈ پر لگایا جائے گا۔ جس میں ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر علی محمد مریضوں کا مفت علاج مشورہ اور فری ادویات دینگے۔