فوجی حکومت میں وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے: جاوید ہاشمی کے بیان پر ترجمان نثار کا ر دعمل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان چودھری نثار نے جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فوجی حکومت میں وزیر رہنے والا جمہوریت کا ارسطو نہ بنے۔ جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکے کے ساتھ سیاسی وفاداریاں تبدیل کیں۔ الزام تراشی کرنے والے چودھری نثار کے حق میں اپنے بیانات کا جائزہ لیں۔ جاوید ہاشمی کو (ن) لیگ کے خلاف اپنے بیانات یاد ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم کیلئے چودھری نثار کا کندھا استعمال نہ کریں۔