یوم پاکستان کی قومی مہم کے شرکاء کا شکریہ تقریب کو چار چاند لگا دیئے، آئندہ بھی متحد ہوکر چلیں گے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(صباح نیوز)ترجمان پاک فوج نے یوم پاکستان پر قومی مہم میں شامل تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اس قومی دن کو چار چاند لگا دیئے۔ ترجمان پاک فوج نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی متحد ہوکر چلیں گے۔