ترکی سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ترکی میں غیر قانونی رہائش پذیر ملزم کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حکام آج سپیشل جج کی عدالت میں پیش کریں گے۔ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے ملزم ظہیرکوایف آئی اے کے امیگریشن کے عملہ نے جمہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پرواز نمبر 714 TK کے ذریعہ پاکستان پہنچنے پر حراست میں لیا تھا۔ لاہور کا رہائشی ظہیر غیر قانونی طریقہ سے ترکی میںداخل ہوا دوران چیکنگ ترکی حکومت نے پکڑ کر اسے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا، پاسپورٹ پر درج بلیک لسٹ کیفیات پر امیگریشن کے عملہ نے ملزم ظہیر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے سپرد کر دیا جسے آج سپیشل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔