ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص گرفتار ، مقدمہ درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) پولیس نے فردوس مارکیٹ کے علاقہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مکہ کالونی رحیم پارک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اظہر عرف بھولا نامی شخص کو ناجائز پستول بمعہ گولیاں برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔