معاشی بحران سے بچنے کیلئے ڈالر کی قیمت پر قابو پانا ضروری ہے: لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے ڈالر کی قیمتوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ انٹربینک ڈالر ریٹ خطرے کی گھنٹی بجارہاہے۔
، معاشی بحران سے بچنے کے لیے سٹیٹ بینک کو فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پہلے ہی 89ارب ڈالر کے قریب بیرونی قرضوں، مایوس کن برآمدات اور بڑھتے تجارتی خسارے جیسے بھاری مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں روپے کی قدر میں کمی اونٹ کی پشت پر آخری تنکا ثابت ہوگی۔