فائنل کراچی میں ہونا ملک اور کرکٹ کے لیے بہت ہی خوش آئند ہے، وقار یونس
کراچی (سپورٹس ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونسنیپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال پہلے کراچی سے ہی کرکٹ ڈیبیو کیا تھا، کراچی کرکٹ سے محبت کرنے والا شہر ہے اور کل بھی شہری گراؤنڈ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا نا صرف شہر کے لیے بلکہ ملک اور کرکٹ کے لیے بہت ہی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کل ہونے والے فائنل میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے بھوکے ہیں۔ اگر کامران اچھی فارم میں ہیں تو رونکی بھی فارم میں ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی کھلاڑی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ کامران پچھلے چند سالوں سے رن کر رہے ہیں لیکن ان کے لیے ٹیم میں آنا تھوڑا سا بدقسمت ہے کیونکہ متبادل کھلاڑی کے طور پر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔مصباح الحق کے حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا تھا کہ ان کا فائنل کھیلنا بہت مشکل لگتا ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ لاہور کی طرح پچ اچھی ہو گی اور فائنل ہائی اسکورنگ گیم ہو گا۔