رونکی کے خلاف پلان بنا لیا، اسلام آباد کامران کو کیسے روکے گا؟سیمی
کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ہم نے لیوک رونکی کے خلاف پلان بنا لیا ہے لیکن اسلام آباد کو سوچنا چاہیے کہ وہ کامران اکمل کو کیسے روکیں گے۔پا پریکٹس کے بعد ٹیم کے کوچ عبدالرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے رونکی کے خلاف پلان بنا لیا ہے، ہم ان کے خلاف پلان بنایا ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔' اسلام آباد یونائیٹڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ ہمارے چیمپیئن کامران اکمل کو کیسے روکیں گے'۔'ہم یہاں کرکٹ کو سپورٹ کرنے آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں اچھا کھیل پیش کریں گی، لیکن میں پشاور کی جیت کا خواہشمند ہوں'۔اس موقع پر انہوں نے کراچی میں رہائش پذیر پختون عوام کے نام پیغام میں کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ کراچی میں بہت سارے پختون رہائش پذیر ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ پیلی جرسی پہن کر گراؤنڈ میں آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے سوال پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہد آفریدی میرا بھائی ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔