عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی ٰ کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق محکمانہ کورس پر چلے گئے جس کے باعث ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء محمد حنیف عباسی کی تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف دائر دس ارب روپے ہتک عزت کے دعوی ٰ کی سماعت ملتوی کر دی گئی سائل نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوامی جلسہ کے دوران درخواست گذار کے متعلق نازیبا الفاظ استعما ل کئے اور منشیات فروش کہہ کر پکارا جس سے میری ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے ۔