ٹاپ سٹی اسلحہ و دیگر برآمد گی کیس ، ملزمان محمد عیسیٰ وغیرہ کیس میں ایک گواہ پر جرح مکمل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے نجی ہائوسنگ سو سائٹی ٹاپ سٹی کیس میں ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی دیگر4 کیسوں کی سماعت مز ید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہفتہ کو عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی کے دفتر سے اسلحہ و دیگر برآمد گی کیس میں ملزمان محمد عیسیٰ وغیرہ کیس میں ایک گواہ پر جرح کرکے سماعت 26مارچ تک ملتوی کردی سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کیس میں ملزم غلام قاسم کی سماعت 4اپریل، تھانہ دینہ جہلم کے پولیس مقابلہ و قتل کیس میں ملزم تنویر وغیرہ کیس کی سماعت 5مارچ، سی ٹی ڈی کے باوردی مواد برآمدگی کیس میں ملزم ڈاکٹر محمد جاوید کی سماعت 4اپریل،تھانہ ریس کورس کے قتل کیس میں ملزمان محمد اشرف وغیرہ کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی گئیں۔