لڑکی کو گھر لاکر بے آبرو کرنے والے سیلز مین کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد نے ڈھوک کالا خان میں سٹور میں ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو گھر لاکر بے آبرو کرنے والے سیلز مین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا مدعیہ کی درخواست پر ملزم محمد عثمان کے خلاف اندراج مقدمے کے بعد تفتیش جاری ہے ۔