پی ایس ایل:مفت ٹکٹ کی دوڑ میں سیاستدان بھی شامل
لاہور + کراچی (نمائندہ سپورٹس /سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کے فائنل کیلئے مفتوں کی لائن پہلے ہی لگ گئی۔ فری پاسز نہ ملنے پر عوام تو عوام ،سیاستدان بھی پریشان ہیں۔شہر قائد میں پی ایس ایل کے فائنل کا بخار سیاستدانوں کے سر پر بھی سوار ہے۔ چھکے چوکوں کی برسات دیکھنے کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے فری پاسز کا چکر ہی ختم کردیا۔ اس بار مفت میں کچھ نہیں ملے گا۔دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر مفت ٹکٹ کیلئے بہت پرامید ہیں تو ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے تو وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش بھی کر دی کہ آپ جائیں تو ہمیں نہ بھولیے گا۔لیگی رہنما عابد شیر بھی پیچھے نہ رہے، اپنے ٹوئٹرپیغام میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سے ٹکٹ مانگ لیا۔