پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہائی سکورنگ ہوگا وقار یونس
لاہور + کراچی (نمائندہ سپورٹس /سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہائی سکورنگ ہوگا ۔وہ نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کےلئے دونوں ٹیموں کے برابر کے چانسز ہیں جس نے پہلے ایڈجسٹ کر لیا اس ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زیادہ رنز بنیں گے۔ کامران اکمل کی زبردست فارم ہے ٹی20میں اگر کوئی بیٹسمین فارم میں ہو تو ا سکا بہت فائدہ ہوتا ہے ،ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں ہونا چاہئے اگر وہ ٹیم میں نہیں آتے تو ان کی بیک اپ کے طور پر جگہ بنتی ہے اسلام آباد یونائےٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی نے کہا کہ فائنل کراچی میں کھےلنا بہت اچھا ہے ہم نے بہت اچھا کھےلا ہے ،بہت سفر بھی کیا لاہور میں پلے آف کا میچ بھی بہت انجوائے کیا فائنل میں بھی انجوائے کریں گے کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے ،کامران اکمل سمیت تمام بیٹسمینوں کےلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے امید ہے فائنل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔