تاجروں کا دورہ الجیریا اختتام پذیر
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے تجارتی وفد کا الجیریا میں 2روزہ دورہ اختتام پزیر ہوا ، دورے کے اختتام پر وفد نے اوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیکسٹائل، چاول، ادویات اور کھیلوں کے سامان کے شعبے میں کامیاب گفتگو ہوئی اس امید ہے کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا جو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تجارتی وفد الجیریا کے بعد اب تونیزیاکا دورہ کرے گا اور وہاں پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی مارکیٹ اور نئے مواقع تلاش کرے گا۔