صوفیا نے بلا تفریق مذہب و فرقہ انسانیت سے محبت کا پیغام دیا: عزیز الرحمن چن
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144 لاہور کے زہر اہتمام عرس حضرت مادھو لال حسین کے موقع پر ان کے مزار پر رسم چار پوشی کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد اسرالحق بٹ، پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماء نصیر احمد، میاں اکبر سرجی، رانا ارشد علی، صوبیدار عبدالجبار، عبداللہ اکبر نے کہا کہ برصغیر پاک و ہندمیں اسلام ان صوفیاء کرام کے پیغام کے باعث عمل پذیر ہوا۔ ان صوفیاء کرام نے بلا تفریق مذہب فرقہ تمام انسانوں سے محبت ، اخوت کے ذریعے اسلام کا آفاقی پیغام پہنچایا۔