پنجاب کے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں 100 سے زائد ہیپاٹائٹس کلینک فعال ہو چکے ہیں : مائیکل باربر
لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر کے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں 100سے زائد ہیپاٹائٹس کلینک فنکشنل ہیں جہاں ہر ماہ6ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔پی کے ایل آئی کے اشتراک سے مزید25ہیپاٹائٹس کلینک قائم کیے جارہے ہیں۔ نیوٹریشن ایمرجنسی کے تحت 18ہزار سے زائدناقص غذائی صورتحال کے شکار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ڈیفڈ کے نمائندہ سرمائیکل باربر نے مزید بتایا کہ ضلعی اورڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں کی تعدادتقریباً2گنا ہوچکی ہے ۔چکوال میںآؤٹ سورس اتھالوجی لیب ضلعی ہسپتال میں مریضوں کو 33ہزار سے زائد اعلی ترین میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرچکی ہے ۔