خواجہ معین الدین چشتیؒ نے لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کیا : اشرف آصف جلالی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے عرس مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں تقریب سے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری اسلامی بر صغیر کے ایوان کی دائمی چمک کا نام ہے۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری برصغیر کے ضمیر کو منور کرنے والی عظیم شخصیت ہیں۔ آپ نے پرتھوئی راج کو شکست دے کر دو قومی نظریے کو اجاگر کیا ۔آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کو وہ سوز بخشا جو منفرد اسلامی سلطنت کے قیام کا سبب بناآپ نے اپنے حسن اخلاق سے غیر مسلموں کو مسخر کیا آپ نے اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آ پ نے تصوف کی حقیقی روح بیدار کر کے مجاہد ، غازی اور صوفی تیار کیے آپ کا ہمہ جہت کردار برصغیر کی اسلامی تاریخ کا جھومر ہے ۔ تصوّف ایک حقیقت ہے جو علیحدہ دین نہیں بلکہ قرآن و سنت ہی کی خوشبو ہے تصوف کے نام پر خرافات اور مخصوص کلچر ل پروگرام تصوّف کے ساتھ ایک مذاق ہے ۔شعبدہ بازی اور توہم پرستی کا تصوّف سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔