یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 60روپے تک کا اضافہ
پشاور(آن لائن)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 60روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔ مختلف برانڈز کی چائے ، مشروبات ، مصالہ جات ، شیمپو ، سوپ ، وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق کے بارے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 950گرام چائے کی قیمت 60روپے ، 215گرام کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کیاگیا ہے ۔ 1500ملی میٹر مشروبات کی قیمت میں 45روپے ، 800ملی لیٹر کی قیمت میں 20روپے ، بریانی مصالہ 50گرام کے پیکٹ کی قیمت میں پانچ روپے ، گوشت مصالوں کی قیمت میں 10روپے ، شیمپو کی قیمت میں 15روپے ، چکن سوپ کی قیمت میں 2روپے ، کسٹرڈ کی قیمت میں چار روپے تک کا اضافہ کیاگیا ہے ۔