رائو انوار سے تحقیقات کرکے سچ قوم کے سامنے لایا جائے : یاسمین راشد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ لوٹ مار ، کرپشن اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب لینے کا وقت آ گیا ہے زرداری مافیا کا بھی فرنٹ مین اب انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہے ، رائو انوار سے تحقیقات کر کے تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ، سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ نیپرا نے بجلی پر تین نئے سرچارج عائد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے حکومت اس ظالمانہ اقدام کو فلفور واپس لے۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ خبروں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں عالمی منڈی میں کمی ہوئی جو56سینٹ فی بیرل سے 83سینٹ فی بیرل تک ہے، نسیم زہراء نے کہا کہ سرکاری خرچ پر شہر شہر پٹواریوں، سرکاری ملازمین کو بلا کر سرکس لگائی جا رہی ہے، مریم نواز کا واویلا جیل جانے کی بنیاد فراہم کر رہا ہے، نواز شریف عوام کو ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر ا کسا رہے ہیں، مجمعے لگا کر یہ ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کی عدالت نے ہمیں بری کر دیا۔