پاکستان آگہی پروگرام : مقامی سکول کے اساتذہ ، طلبہ کا دورہ ایوان قائداعظم، موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروںمیں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) صفہ گروپ آف سکول‘ مدینہ کالونی‘ والٹن روڈ کے طلبا و طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جامعہ رحیمیہ ماڈل سکول‘ بلال ٹائون‘ جی ٹی روڈ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ ٹھٹھہ لنگیانوالہ‘ فیروزوالہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ڈھڈیاں‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 280تھی۔