مسلم لیگ ن نے ملک کو خوشحالی کی راہ پر ڈالا : ملکہ ریاست
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ہماری قیادت پاکستان سے پیار کرنے والی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا، صحت ، تعلیم ، مواصلات بجلی کے منصوبے سی پیک جیسے پراجیکٹ ملک کو آگے لے جانے کے لئے ہیں ۔ دھرنوں ، رکاوٹوں کے باوجود ہماری قیادت عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹی، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانیکے لئے پر عزم ہیں ، سازشی عناصر کچھ بھی کرلیں عوام کے دلوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کی محبت نکالی نہیں جا سکتی۔ لیگی کارکن ملک وقوم کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ، آئندہ انتخابات میں ترقی کے دشمنوں کو دھول چٹا کر چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔