نیو اسلام آباد ائرپورٹ آف سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا : ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سے پہلے ائرپورٹس کو آ¶ٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے ائرپورٹس آف سورس پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ پاکستان ائرپورٹس سروسز کے نام سے نئی کمپنی قائم کر دی گئی۔ غیرملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی پر سول ایوی ایشن نے اپنی کمیٹی بنائی۔
پی اے ایس ایل کمپنی میں سی اے اے کے تین افسر بطور کمپنی ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ سمیر سعید، نادر شفیع ڈار، انیس الرحمن کو پی اے ایس ایل میں 34 اور 33 فیصد شیئرز ہولڈر بنایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا آپریشنل، انتظامی کنٹرول کمپنی کو دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی ائرپورٹس آ¶ٹ سورس کئے جائیں گے۔
ائرپورٹ آف سورس