تعلیم، توانائی، معیشت میں مثبت تبدیلی، حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھ دی: احسن اقبال
نارووال( نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ ومنصوبہ بند ی پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم، توانائی، امن و استحکام اور معیشت کے میدان میں مثبت تبدیلی لاکر ہم نے وطن عزیز میں حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی اور لائف سائنسز پر مبنی جدید ترین تعلیم میرا خواب تھا جسے قومی ترجیح بناکرضلع نارووال ہی نہیں بلکہ خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور گوادر میں بھی نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں، خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی ترقی حقیقی اور پائیدار نہیں کہلا سکتی، طالبات ہمارا قابل قدر قومی اثاثہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نارووال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ، ممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اوڑہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی نارووال سید اظہر الحسن گیلانی، مقامی مسلم لیگی رہنما سعید الحق ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گجرات نارووال کیمپس ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مراد علی گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ارشد علی، پرنسپل راحیلہ ریاض، میڈم ملیحہ اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے طالبات پر زور دیا کہ وہ بہترین تعلیم کے حصول کے ذریعے کامیابیوں کے سفر کو اپنا خواب بنائیں اور اسے حقیقت میں ڈھالنے کے مشکل سفر میں آنے والی رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد نارووال لاہور روڈ کو دو رویہ بنانے کے ساتھ ٹینک چوک نارنگ منڈی سے ایک دو رویہ نئی سٹر ک کے ذریعے نارووال کو سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے سے لنک کیا جارہا ہے جس سے نارووال سے لاہور صرف 45 منٹ کی دوری پر رہ جائیگا۔ قبل ازیں پرنسپل کالج راحیلہ ریاض نے اپنے سپاس نامے کے ذریعے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک حقیقی اور مثبت سوچ رکھنے والی قومی قیادت اور علم پرور انسان قرار دیتے ہوئے کہا کالج کی 40 سالہ پرانی عمارت کے بعض حصے خطرناک ہوچکے ہیں، انکی مرمت اور کالج میں انگر یز ی و دیگر شعبہ جا ت میں اسا تذ ہ کی کمی کے علاوہ ڈرین سسٹم کی خرابی جیسے اہم مسا ئل کی طر ف ان کی تو جہ دلا ئی۔ مہما ن خصو صی ،پا لیما نی سیکر ٹر ی ،رکن پنجا ب اسمبلی اور چیئر مین میو نسپل کمیٹی نے بعد ازا ں تعلیم ،سپو رٹس و ہم نصا بی سر گر میوں میں بہتر ین کا رکر دگی کا مظا ہرہ کر نے وا لی طا لبا ت میں انعا ما ت تقسیم کیے۔ وفا قی وزیر دا خلہ نے گز شتہ شب فیض پارک میں جا ری جشن بہا را ں نارووال 2018میں ضلعی انتظا میہ کے تحت لا ئیو سٹا ک ،زراعت ، نارووا ل پبلک سکو ل ، گو رنمنٹ کا لج آف ٹیکنا لو جی نارووال اور پنجا ب کی طر ف سے لگائے جانے والے مختلف سٹا لز کا دورہ کیا اور شب کو محفل سما ع میں بھی مہما ن خصو صی کی حیثیت سے شر کت کی۔