بھٹو کی برسی پر اس سال بھی خصوصی پروازیں چلائی جائیں‘ خورشید شاہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سی ای او پی آئی اے کو کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تین اور چار اپریل کوخصوصی پروازیں چلانے کے انتظامات کئے جائیں۔ اسلام آباد سے سکھر براستہ لاہور تین اپریل کو دن گیارہ بجے اور سکھر سے اسلام آباد براستہ لاہور چار اپریل کو رات آٹھ بجے خصوصی فلائیٹ چلانے کے انتظامات کئے جا ئیں، اسی طرح کراچی سے سکھر تین اپریل دن گیارہ بجے اور واپسی سکھر سے کراچی چار اپریل کو رات 8 بجے خصوصی فلائیٹ چلائی جائے۔