کراچی میں گرمی ، آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں اتوار سے منگل تک گرمی بڑھنے کاامکان ہے شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا درجہ حرارت 36سے38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہوجائے گا۔
کراچی/ گرمی