عمران کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا فیصلہ جلد کیا جائے: وکیل شہباز شریف دلائل کیلئے وکلا کی 21 اپریل کو طلبی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کےخلاف ہتک عزت کے 10 ارب روپے ہرجانہ کے کیس میں فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے 21 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ کا فیصلہ 90 روز میں ہو جانا چاہیے، لہٰذا عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرے۔ شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کے دعویٰ میں مﺅقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے ایشو پر عمران خان نے الزام عائد کیا کہ انہیں خاموش رہنے کے لئے 10 ارب روپے کی پیش کش کی گئی ان کا یہ الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
ہرجانہ نوٹس