منگھوپیر کمبائنڈ یوم پاکستان نمائشی فٹبال میچ کی اعزازی فاتح قرار
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر نمائشی میچ کا گولڈن اسٹار فٹبال گراؤنڈ نیوکراچی پر شاندار انعقاد کیا گیا جس میں منگھوپیر کمبائنڈ اور ینگ مالا فٹبال کلب نیوکراچی فلڈ لٹ میں مدمقابل تھیں۔ دونوں ٹیموں نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا لیکن کسی بھی ٹیم کو وقفہ پر کوئی سبقت حاصل نہ ہوسکی ۔ وقفہ کے دوران مہمان خصوصی سید سیف اﷲ اور صدر تقریب محمد حنیف ، چیئرمین ینگ مالا فٹبال کلب کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔دوسرے دورانیہ میں بھی دونوں ٹیمیں باوجود عمدہ کھل کے گیند کا رخ جال کی جانب نہ موڑ سکیں۔اور فائنل وسل پر دونون ٹیمیں برابری کی بنیاد پر میدان سے باہر آئیں۔تاہم ڈی ایف اے سینٹرل نے بحیثیت مہمان ٹیم منگھوپیر کمبائنڈ کو اعزازی فاتح ٹرافی کا حقدار قرار دیا۔ مہمان خصوصی سید سیف اﷲ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صحت مند سرگرمیوںکا فروغ قابل ستائش اقدام ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایک نمائشی میچ کا انعقاد سے قومی یجہتی کی ایک مثال ہے۔ فٹبال کھیل سے والہانہ لگاؤ رکنے کے باعث میری خدمات و تعاون ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے ساتھ ہمیشہ ساتھ ہے۔ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ ، نائب صدر محمد شمیم، سیکریٹری محمد سلیم پٹنی اور ان کی پوری ٹیم جس تندہی سے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کھیل کی جانب راغب کرکے انہیں معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ سیکریٹری سینٹرل محمد سلیم پٹنی نے کہا کہ آپ کی آمد سے ہماری اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔