اختتامی تقریب کی ریہرسل کے دوران گیند لگنے سے لڑکی زخمی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر چیئرز اسٹیج پر ڈانس ریہرسل میں مصروف لڑکی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچادیا گیا ۔ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر پی ایس ایل فائنل کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر ہفتہ کی شام کو گرائونڈ میں بنائے گئے اسٹیج پر ایک ڈانس گروپ پی ایس ایل کے تھیم سانگ پر ریہرسل میں مصروف تھاجبکہ ساتھ ہی نیٹ سیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس شروع ہوگئی جس کے دوران بیٹسمین کا زوردار شارٹ ڈانس میں مصروف لڑکی کے پائوں پر لگا اور وہ گر گئی جسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ اس کے بعد ریہرسل ختم کردی گئی۔