پی ایس ایل کے ذریعے دنیا کو بتائیں کہ پورا پاکستان محفوظ ہے‘رمیز راجہ
کراچی (آئی این پی ) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے ذریعے دنیا کو بتائیں کہ پورا پاکستان محفوظ ہے،پی ایس ایل فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اردگرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ ہم پی ایس ایل کے ذریعے دنیا کو بتائیں کہ پورا پاکستان محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سارا سال ہی کرکٹ ہورہی ہے، لیگز کھیلی جارہی ہیں، کرکٹ کا کوئی سیزن نہیں رہا تاہم اس کی وجہ سے کرکٹرز انجریز کا شکار ہوجاتے ہیں۔پی ایس ایل فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اردگرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔