شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال‘سیمی فائنل میںکراچی یونائیٹڈ کی فتح
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میںکراچی یونائیٹڈ نے نیشنل بینک کو2-1 سے شکست دی۔ نیشنل بینک اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے پہلے ہاف کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ہوا۔ دوسرے ہاف میں کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے اخلاص نے اپنی ٹیم کو سبقت دلوادی۔ 74ویں منٹ میں نیشنل بینک کے مقبول نے اسکوربرابر کردیا۔ اختتام سے نو منٹ قبل کراچی یونائیٹڈ کو آصف نے فتح دلادی۔