پاناما فیصلہ : نوازشریف کو صدارتی ریفرنس کے ذریعے ریلیف ملنے کا امکان نہیں : قانونی ماہرین
اسلام آباد (سید صبیح الحسن، دی نیشن رپورٹ) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ امکان نہیں سابق وزیراعظم نواز شریف پانامہ پیپرز فیصلے میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے ریلیف حاصل کر سکیں۔ شریف خاندان کی لیگل ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ حکمران جماعت ٹیکس معاملات پر سپریم کورٹ کے 2 فیصلوں پر لارجر بنچ سے رائے کیلئے صدر کو درخواست پر غور کر رہی ہے۔ آرٹیکل 186 کے تحت صدر عوامی اہمیت کے پیش نظر کسی قانونی سوال پر رائے کیلئے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج سکتے ہیں۔ قانونی ماہرین کا خیال ہے پانامہ پیپرز کیس کا فیصلہ انکم ٹیکس نہیں بلکہ غیر اعلانیہ اثاثوں کے متعلق ہے۔ ماہرین نے مزید کہا صدارتی ریفرنس کا مقصد جج صاحبان کے درمیان اختلاف رائے پیدا کرنا ہے۔ قانونی ماہر اظہر صدیق نے کہا کہ پانامہ پیپرز فیصلے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس بے کار کوشش ثابت ہو گی۔
قانونی ماہرین