گناہ کسی اور کا‘ سزا کسی اور کو واہ لیڈر شپ واہ: ماروی میمن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ”غلطی اور گناہ کسی اورکا اور سزاکسی اور کو، واہ لیڈرشپ واہ“۔ ایک ٹوئٹ میں لکھا ”ہمیشہ جرم کی معاونت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوتے ہیں جو جرم کرنے پر ا±کساتے ہیں۔ ان کا حساب پہلے ہوگا، انہیں پہلے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے“۔ انہی ٹوئٹس کے تسلسل میں آگے چل کر ماروی میمن لکھتی ہیں۔ ”اس دلسوز موضوع پر آخری بات یہ ہے کہ سیاست انسان عزت کیلئے کرتا ہے۔ کوئی بھی انسان خود کو بے وقوف بنتا ہوا دیکھ سکتا ہے نہ اپنی بے عزتی برداشت کرسکتا ہے“۔
ماروی میمن