رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے لئے ایک بار پھر کوششیں تیز
کراچی( وقائع نگار) میاں رضا ربانی کے دوبارہ چیئرمین سینیٹ بننے کے امکانات معدوم نہیں ہوئے حکمران جماعت مسلم لیگ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور خرید و فروخت کے الزامات کی وجہ سے ایوان بالا میں متفقہ چیئرمین لانے کیلئے کوششیں تر ک کرنے پر تیار نہیں۔ خود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی سینیٹ معاملات میں شفافیت چاہتے ہیں۔ سیاسی مدبرین کے مطابق کسی بھی مرحلے پر صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کاراستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے پیپلزپارٹی کا آن بورڈ ہونا ضروری ہوگا فی الحال نواز شریف اور آصف زرداری کا آپس میں رابطہ اور تعاون نظر نہیں آرہا لیکن مشترکہ دوستوں کے ذریعے کوششیں کی جارہی ہیں۔
رضاربانی/ کوششیں