ایمنسٹی اسکیم تیار‘ آئی ایم ایف کے کسی پروگرام کیلئے نہیں جا رہے: مشیرخزانہ
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حکومت ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کیلئے تیار ہے جسے بہت جلد ہی پیش کیا جائیگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ منصوبہ ملک کیلئے مثبت ثابت ہو گا اور قومی معیشت کیلئے مددگار بھی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا ان دنوں درآمدات برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں لیکن ڈالر کی قیمت میں اضافے سے برآمدات پر مثبت اثر پڑیگا۔ انہوں نے کہا درآمدات کی کمی ترسیلات زر میں اضافہ کرے گی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو گی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ملک کو بہت فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا پاکستان آئی ایم ایف کے کسی بھی پروگرام کیلئے نہیں جا رہا۔ پاکستان میں اب 12.8 بلین ڈالرز غیر ملکی ذخائر ہیں جو اگلے 4 ماہ میں 600 ملین ڈالرز مذید بڑھیں گے۔ حکومت ملکی جی ڈی پی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
مشیرخزانہ