خواتین کو قومی دھارے میں لائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں: طاہرہ نجم
ملتان (سپیشل رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے خواتین مثالی کردار ادا کر رہی ہیں سماجی رکاوٹوں رویوں کے باوجود آج کی عورت اپنے گھر اور ملک کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے خواتین کی حوصلہ افزائی کرکے ہی انہیں معاشرے میں بہتر مقام دیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پروین نیاز‘ زہرہ سجاد زیدی بلقیس زاہد سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی تقریب میں یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا طاہرہ نجم نے مزید کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا 52 فیصد ہیں اگر انہیں سیاسی معاشی میدان میں نہ لایا گیا تو ملک کی ترقی ممکن نہیں۔