بااثر افراد نے حکومتی بورڈوں پر اپنے سکولوں کے تشہیری پینافلیکس لگا دئیے: حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ماچھیوال (نامہ نگار) نجی سکول کے با اثر مالکان نے حکومتی بورڈوں پر اپنے سکولوں کے تشہری پینا فلیکس لگا دئے سماجی حلقوں کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ماچھیوال میں نئے بننے والے دی بیمز سکول کے با اثر مالکان نے اپنے سکول کے تشہیری پینا فلیکسز پرونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے نصب شدہ بورڈ جو مختلف چکوک کی جانب جانے والے روڈز کی رہنمائی کرتے ہیں اور فاصلہ درج ہوتا ہے ان بورڈوں پر خود کو بڑے بڑے چینلوں کے رپورٹر کہلوانے والے با اثر سکول مالکان نے اپنے تشہری پینا فلیکس لگا رکھے ہیں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی مبینہ طور پر ان کے ساتھ ساز باز ہو کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ماچھیوال کے سیاسی و سماجی نمائندوں نے ان متعلقہ محکموں کے افسران سے نوٹس لینے اور ان با اثر افراد کے خلاف کارووائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔