ہراج گروپ کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے: سردار محمد یار
خانیوال(خبرنگار) ہراج گروپ کے رہنما سردار محمدیارہراج نے گروپ کی بقاء اوراستحکام کے لیے آئندہ عام انتخا با ت میں صوبائی حلقہ205سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔گروپ کی بقا ء اور مضبوطی کے لیے پہلے بھی قربانی دی اورآئندہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔وہ گزشتہ رووز حلقے میں رابطہ مہم کے حوالے سے 2/9Rرتھ والہ میں چوہدری اختر چدھڑ،چوہدری عارف چدھڑ کے ڈیرے پر معززین علاقہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ میرے لیے ایم این اے،ایم پی اے بنناکوئی معنی نہیں دس سا ل ممبرپنجاب اسمبلی رہا اور سرداراللہ یارہراج کے مشن خدمت خلق اورعلاقے کی تعمیروترقی کے عمل کوآگے بڑھایا ۔انہوںنے کہاکہ گروپ کے استحکام کے لیے 2013کے الیکشن میں قربانی دی اوربڑے بھائی کے لیے سیٹ چھوڑ دی لیکن سردار اللہ یارہراج کے گروپ کو ٹو ٹنے اوربکھرتے نہیں دیکھ سکتا ۔سرداراللہ یارہراج کے سیاسی جانشین ہونے کے ناطے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے حلقے کے عوام اور گرو پ کو متحد ومنظم رکھنے کابیڑا اٹھایا ہے ۔اس موقع پر تقریب میں شریک چدھڑ ،سہو ،ہراج ،مارتھ برادری کے سرکردہ رہنمائوں او رمعززین علا قہ ے ان کی مکمل حمایت کااعلان کیا ۔اس موقع پر یوسی چیئرمین اسد عباس، چوہدری عارف چدھڑ، مہر حاجی رب نواز سہوآنہ، مہر نذرسیال، مہر طفیل سہوآنہ، چوہدری ریاض چدھڑمہرعبدالر حمن سیال،مہر بشیرہراج، مہر ایوب ہراج، خان نذر کھرل، چو ہد ری خالد محمود، مہرحامد ناصر ہراج اوردیگرمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔