نواز شریف کے بعد وفاقی اور پنجاب حکومتیں نشانے پر ہیں‘ حاجی شاہ جہاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاں نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی و اقتصادی مشکلات اور عالمی طاقتوں کی کاسہ لیسی سے بچانے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی طویل مدتی وفاقی حکومت ناگزیر ہو چکی ہے۔ میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے دور کرنے سے ملک غیر یقینی اقتصادی صورتحال سے دوچار ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے خلاف انتقامی اقدامات کے بعد مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد ڈالر کو بھی اڑان بھرنے پر مجبور کر کے مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کو مسلسل معاشی دبائوں میں رکھنے کی کو ششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کے ممالک کے تباہ کن حالات سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دے خصوصا سندھ کے عوام آئندہ انتخابا ت میں تحریک پاکستان کے جذبے کو دہرائیں اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔