گلدستہ بھیجنے‘ عیادت کرنے پر شکریہ‘ نیک خواہشات پر احسان مند ہوں‘ مریم نواز کا بلاول‘ بختاور‘ آصفہ کے نام ٹوئیٹر پیغام

25 مارچ 2014

لندن /کراچی  (آئی این پی) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے گلدستہ بھیجنے اور عیادت کرنے پر بلاول ،آصفہ اور بختاور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی نیک خواہشات پر اور دعائوں پر ان کی احسان مند ہیں۔ آپ کے خیالات قابل تعریف ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آصفہ بھٹو سے مخاطب ہو کر کہا آپ انتہائی ذہین ہیں۔