ہنگامی لینڈنگ، ملائیشین ائیرلائن کا ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

25 مارچ 2014

ہانگ کانگ(این این آئی) ملائیشیا سے جنوبی کوریا آنے والے ملائشین طیارے کو جنریٹر فیل ہونے کے باعث ہانگ کانگ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم طیارے میں سوارتمام مسافر محفوظ رہے اورخرابی دور کرنے کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ملائشین دارالحکومت کوالالمپور سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول جانے والاملائشین ائیرلائن کے طیارے کا اچانک جنریٹر خراب ہوگیاجس کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ،لینڈنگ کے دوران طیارے میں سوار عملے سمیت 270مسافر سوارتھے ،رپورٹس کے مطابق تمام مسافر اورعملہ محفوظ رہا،خرابی کی اطلاع ملنے کے بعد انجئینئرزنے کام شروع کردیا اورطیارے کی خرابی دورکرکے دوبارہ اسے اپنی منزل کی جانب روانہ کردیاگیا۔