آرمڈ فورسز کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے: ترجمان وزارت اطلاعات

25 مارچ 2014

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان نے بعض اخبارات میں چھپنے والی خبر کہ ’’اب آرمڈ فورسز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے‘‘ کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے ترجمان نے خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ درست الفاظ جو استعمال ہوئے وہ یہ تھے کہ  پاکستان اب اس دور میں داخل ہوگیا کہ جب جہاں قانون کی حکمرانی اور بالادستی ہے‘ اب انصاف کی شفاف فراہمی میں کوئی ادارہ بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا جس کو آزاد عدلیہ نے یقینی بنایا ہے۔