وزیراعظم اور شہباز شریف کے پھوپھی زاد بھائی میاں معراج انتقال کر گئے

25 مارچ 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم ڈاکٹر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پھوپھی زاد بھائی میاں معراج گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کا جنازہ اتفاق مسجد سے متصل ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا اور اتفاق مسجد میں نمازجنازہ پڑھی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے محروم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا۔