کراچی:2 گینگ وار ملزم 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک، بچے کی نعش برآمد

25 مارچ 2014

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران گینگ وار، مجرموں کے دو کارندوں سمیت 6 افراد ہلاک جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں  گزشتہ شب پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار مارا گیا جس سے پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سے تھا ادھر سپر ہائی وے لنک روڈ پر ڈمپر چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوئوں نے روکنے کی کوشش پر پولیس اہلکار رسول بخش پر ڈمپر چڑھا دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس موقع پر پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ملزمان عبدالرسول ولد محمد نور اور رضا محمد ولد دین محمد ہلاک ہوگئے اور پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ چھینا گیا۔ ڈمپر تحویل میں لے لیا۔ نیو کراچی میں جھاڑیوں سے دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو پہلی جماعت کا طالب علم تھا اور  بلال سبزی فروش کا بیٹا تھا اور دو روز قبل سکول سے آنے کے بعد کھیلنے کیلئے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد اسے اغواء کر لیا گیا۔ پرانی نمائش کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص35  سالہ اعجاز خان، طارق روڈ پر عبدالقادر، ملیر میں فائرنگ سے30  سالہ فاطمہ منظور زخمی ہوگئی۔ ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن اور پولیس کی چھاپہ مار کارروائی14  مفرور اور تین اشتہاریوں سمیت67   ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ‘ منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ علاوہ ازیں رینجرز ملیر میں چھاپہ مار کر 40 افراد کے قتل میں مطلوب ٹارگٹڈ  کلر ندیم بہاری کو گرفتار کر لیا جس نے ایک ٹی وی پروڈیوسر اور اس کے بیٹے کا قتل کا اعتراف کر لیا۔