غربت سے تنگ نوجوان نے خود کو آگ لگا لی‘ حالت نازک

25 مارچ 2014

بستی اللہ بخش (نمائندہ نوائے وقت)  جتوئی کے نواحی موضع جہان پور میں غربت سے تنگ 22 سالہ نوجوان منیر احمد  نے خود کو آگ لگا لی جسے شدید زخمی حالت  میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منیر احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی مگر بیروزگاری کی وجہ سے گھر میں فاقے تھے۔ منیر احمد سے جب اس کی بیوی نے پیسے  طلب کئے تو دونوں میں توتکرار ہوئی اور منیر احمد نے سرعام خود کو آگ لگا لی جسے اہل علاقہ نے بچانے کی کوشش کی مگر منیر احمد شدید زخمی ہوگیا اور شدید زحمی حالت میں نجی کلینک بھیجا گیا جہاں سے اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔