طالبہ زیادتی کیس: گرفتار ملزم تفتیشی افسر کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ، جیل بھجوا دیا گیا
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) مظفر گڑھ طالبہ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم تفتیشی آفیسر رانا ذوالفقار کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ مظفر گڑھ آمنہ زیادتی کیس میں رانا ذوالفقار کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کی خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا۔ تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی لیکن جج سجاد حسین سندھڑ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ دوسری جانب عدالت نے مقدمہ میں نامزد مفرور دیگر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کی پولیس کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔