قصور: ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق، ویگن الٹنے سے 20 مسافر زخمی

25 مارچ 2014

قصور (نا مہ نگار) الہٰ آباد کے نواح بقاء پوراور کوٹ رادھا کشن روڈ پر ٹریفک حادثہ میں باپ، بیٹی جاں بحق جبکہ دوسرے حادثے میں 20مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں قصور اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے پہنچا دیا گیا ہے۔ شیر محمد اپنی بیٹی اور تین بچوں کو موٹر سائیکل پر لیکر ٹھینگ موڑ کی جانب آ رہے تھے جب وہ بقاء پور کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنیو الی کار نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں شیر محمد اور اس کی بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ کوٹ رادھا کشن سے رائیونڈ کی جانب جانے والی ہائی ایکس تیز رفتار ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ضابطے کی کارروائی کرلی ہے۔