قصور: معمولی جھگڑے پر اینٹیں مار کر مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا

25 مارچ 2014

قصور (نامہ نگار) کوٹ پکا قلعہ میں معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازع پر مخالف نے ایک شخص کو اینٹیں مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اکبر کا مقتول محمد شفیع کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا اور علاقہ کے لوگوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ ملزم اکبر نے رنجش دل میں رکھی۔ وقوعہ کے روز اکبر کا محمد شفیع سے آمنا سامنا ہو گیا جس کے نتیجہ میں اکبر نے اینٹیں مار مار کر محمد شفیع کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔