افغان پارلیمانی انتخابات کے روز ممکنہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا
کابل(این این آئی)افغان سکیورٹی فورسز نے پانچ اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر کیے جانے والے ممکنہ حملوں کوناکام بنانے اورگیارہ خودکش طالبان حملہ آوروں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے ،طالبان کے قبضے سے اسلحہ وبارود سے بھراگودام اوردیگر خطرناک اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ پیر کو افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز نے ممکنہ طورپر کئے جانے والے خودکش حملوں کو ناکام بنا دیا، بیان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران11 شدت پسندوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیاگیا،بیان میں کہاگیاکہ انٹیلی جنس اطلاعات پر چھاپہ مارکارروائی میںدہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیاجانے والی خود کش جیکٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں،اس آپریشن کے دواران طالبان پر مشتمل خودکش دہشت گردوں کے ایک گروپ کا سراغ بھی لگایاگیاجو پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر کئے جانے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا،وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں اور بارود کے گودام بھی قبضے میں لے لیاہے ۔