امریکی مسلمان پولیس نگرانی کیخلاف اپیل کورٹ سے رجوع کرینگے

25 مارچ 2014

نیو یارک (اے پی اے) نیو جرسی میںآباد امریکی مسلمانوں کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ پولیس نگرانی سے متعلق مقامی جج کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں جلد چیلنج کیا جائے گا،ایک امریکی اخبار کے مطابق مقامی جج نے پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی غیر معمولی نگرانی کو درست قرار دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ پولیس کا یہ عمل مسلمانوں کے شہری حقوق کے منافی نہیں ہے۔ مسلم تنظیم نے توقع ظاہرکی ہے کہ اپیل کورٹ ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملکی آئین کے تحت مسلمانوں کوحاصل جمہوری اور شہری حقوق کا تحفظ کرے گی۔