آڈیٹر جنرل کی مراعات و زائد تنخواہ، پی اے سی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

25 مارچ 2014

اسلام آباد ( آئی این پی ) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی آڈیٹر جنرل کی مراعات اور تنخواہ کی زائد ادائیگی کے معاملے کی چھان بین کیلئے قائم کردہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس  آج ہوگا ‘ متعلقہ محکمے کمیٹی کو قوائد و ضوابط اور تحریری آراء پیش کرینگے دوسری طرف  کمیٹی کے اجلاس سے قبل آڈیٹر جنرل نے اپنی تنخواہ کے تین حصے خیرات کرنے کا اعلان کردیا‘ چیئرمین پی اے سی خورشید شاہ کے نام اپنے خط میں آڈیٹر جنرل رانا بلند اختر نے کہا ہے کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اورمجھے  استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ اجلاس میں کنوینئر جنیدانوار چوہدری  ‘ارکان  اور  وزارت خزانہ، قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندوں  نے معاملے پر تفصیلی غور و خوص کے بعد کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اس سلسلے میںقوانین اور ضوابط کی روشنی میںتحریری آراء 21مارچ پی ۔اے۔سی ونگ کو بھیج دیں۔کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ مراعات اور تنخواہ کی زائد ادائیگی کے عرصہ میں تعینات سی ۔جی۔اے اور اے ۔ جی ۔ پی۔آر کے حکام کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ کمیٹی کو حقائق سے آگاہ کریں۔ کمیٹی آج اجلاس میں  تمام امور کا جائزہ لے کر فیصلہ کریگی۔